اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اتوار کو دہلی کے کالندی کنج، متھرا روڈ اور جامعہ نگر سمیت مختلف علاقوں میں لوگوں نے شہریت ترمیمی بل کے خلاف مظاہرے کئے ہیں- خبروں میں کہا گیا ہے کہ مظاہروں کے دوران کم سے کم تین بسوں کو آگ لگادی-
فائربریگیڈ کی گاڑیاں جب آگ بجھانے پہنچیں تو ان گاڑیوں پر بھی حملہ کردیا گیا-
یہ مظاہرے جمعے کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا کے مظاہرے پر پولیس کے ذریعے کئے گئے طاقت کے استعمال کے بعد زیادہ شدت اختیار کر گئے-
اتوار کو بھی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا نے پارلیمنٹ کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا جس پر طلبا میں بھی اشتعال پیدا ہوگیا-
پولیس نے اتوار کو بھی مظاہرے میں شریک طلبا کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے داغے اور لاٹھی چارج کیا-
دوسری جانب دہلی میں متھرا روڈ اور کالندی کنج علاقے میں بھی لوگوں نے پرتشدد مظاہرے کئے- جامعہ ملیہ کے طلبا کا کہنا ہے کہ وہ پرامن مظاہرہ کررہے تھے لیکن کچھ شرپسندوں نے ان کے مظاہرے میں شامل ہو کر اس کو پرتشدد بنادیا- کشیدہ صورتحال کے پیش نظر علاقے میں دفعہ ایک سوچوالیس نافذ کردی گئی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ کچھ پولیس اہلکار جامعہ کے کیمپس میں بھی داخل ہوئے ہیں۔
/129
16 دسمبر 2019 - 04:54
News ID: 994076
ہندوستان میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف قومی دارالحکومت دہلی میں مظاہروں میں شدت آگئی ہے اور یہ مظاہرے تشدد کی شکل اختیار کر گئے ہیں۔